25 ستمبر 2011 - 20:30

دریا خان میں شہید ضمیرالحسن شاہ کے چہلم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کے بیج بونے والے مسلمان ہیں اور نہ ہی ملک وقوم کے خیر خواہ، پاکستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے۔

ابنا: اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ شیعہ سنی متحد ہو کر ملک اور اسلام دشمن طاقتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، مسلمانوں کے درمیان نفرتوں کے بیج بونے والے مسلمان ہیں اور نہ ہی ملک و قوم کے خیر خواہ، تمام مسالک کے پیروکاروں کے مابین اتحاد و یگانگت اور پیار محبت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریا خان میں شہید ضمیر الحسن شاہ کے چہلم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جاری ٹارگٹ کلنگ ایک سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے، ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے بعد اب بے گناہ شیعہ زائرین کا قتل عام کیا جا رہا ہے، لیکن شیعہ سنی مسلمان متحد ہو کر کرائے کے قاتلوں کے مزموم عزائم ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دینی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے ملک میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کا عزم کر رکھا ہے، مملکت خداداد پاکستان تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی مشرکہ قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان میں ہر شہری کو 1973ء کے آئین کے مطابق مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے مسلک اور عقائد کے مطابق عبادت کرے۔ علامہ ساجد نقوی نے پنجاب میں سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سخت اقدامات کرے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ضمیرالحسن شاہ سمیت دیگر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

............

/169